Aufruf Urdu

#unteilbar
ایک متحد اور آزاد معاشرے کے لئے اظہار یکجہتی

ہم ایک فلاحی ریاست کو پناہ گزین اور مہاجرت کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہی دیں گے- اگر بنیادی حقوق کو محدود کیا جائے گا تو ہم اس عمل کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ کیونکہ اس نوعیت کی سیاست تحفظ فراہم کرنے کے بجائے صرف علامتی سیاست کو فروغ دے گی اور علامتی پالیسی سے

کبھی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

ملک میں مرکزی سیاست ڈرامائی انداز مین تبدیل ہورہی ہے۔ نسل پرستی اور خاص طبقے کے خلاف کارروائیاں معاشرے میں معمول بنتی جارہی ہیں۔ جو خیالات کل تک ناقابل قبول تھے وہ اب حقیقت بن رہے ہیں- انسانیت، انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور آئین و دستور پر کھلا حملہ کیا جارہا ہے۔ یہ ہم سب پر حملہ ہے۔ پناہ کے متلاشی افراد کو ہمارے معاشرے میں جگہ ملنی چاہیے۔ یورپی استحکام کو بنیاد بنا کر چند قوم۔پرست ممالک مہاجرین مخالف پالیسیاں بنانا چاہتے ہیں۔ ان غیر معمولی حالات مین تنقید ایک غیر حقیقی یا پھر ناممکن عمل لگتا ہے۔

جبکہ ریاست کے تحفظ کے لیے نام نہاد سیکورٹی قوانین مضبوط اور سرحدی نگرانی میں توسیع کرکے کے اشتراکی سیاست کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یقینا ایسے اقدامات سماجی نظام کی کمزوری کی نشاندہی کرتے ہیں۔

بے شمار افراد کو ہر سال اپنے گھروں سے بے گھر ہونا پڑتا ہے، لاکھوں سے زائد افراد اس بات سے متاثر ہورہے ہیں کہ عمر دراز افراد کی دیکھ بھال، صحت، بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق شعبوں پر کم رقم خرچ کی جاتی ہے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔

ہم ایک آزاد اور متحد معاشرے کے لئے کھڑے ہیں جس میں انسانی حقوق پر قطعا سمجھوتا نہ کیا جائے اور جس میں متنوع اور خود سے طے شدہ طرز زندگی حاصل کی جاسکتی ہو۔ ہمارے ساتھ پہلے سے کافی تعداد میں لوگ ان اقدار پر اتفاق رائے رکھتے ہیں۔

پھر چاہے یورپ کے بیرونی سرحدوں پر پناہ گزین کی آمد ہو، مہاجرین کا خیر مقدم کرنے کی سرگرمیان ہوں، تحریک نسواں اور نسل پرستی کے حق میں تحریک ہو، پڑوسیوں، غیر سرکاری تنظیموں، مذہبی کمیونٹی کی تنظیم سازی ہو۔ ہاؤسنگ کی قلت اور دیکھ بھال کی ضروریات، پناہ گزینوں کی ملک بدری یا پھر سخت قانون سازی کے خلاف ہمارے ساتھی سرگرم ہیں۔ جو کہ مختلف علاقوں میں نسل پرستی، جرائم اور پناہ گزینوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

ہم ایک متحد اور مضبوط معاشرہ چاہتے ہیں۔ ہم کھل کر آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔ 13 اکتوبر کو برلن مین ایک واضح اشارہ دیں گے۔

مظاہرہ

ایک متحد اور آزاد معاشرے کے لئے – اظہار یکجہتی

برلن میں مورخہ13 اکتوبر 2018کو دوپہر 1 بجے

انسانی حقوق اور سماجی انصاف سے بھرپور یورپ کے لئے

جلاوطنی اور نسل پرستی کی بجائے ایک ٹھوس اور سماجی اتحاد کے لئے

مہاجرین کی آمد اور پناہ کے حق کے لئے ۔ آزاد اور متنوع معاشرہ کے لئے

‫‪#unteilbar‬‬ ‫یکجہتی‬ ‫اظہار‬ ‫لئے‬ ‫کے‬ ‫معاشرے‬ ‫آزاد‬ ‫اور‬ ‫متحد‬ ‫ایک‬